لاہور( این این آئی )سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے پنجاب سے بچوں کے لا پتہ ہونے کیخلاف سوشل میڈیا پر’’ ہمارے بچے واپس لاؤ ‘‘ کے عنوان سے مہم شروع کر دی ۔ سوشل میڈیا پر شروع کی گئی مہم کی نگرانی بختاور بھٹو کررہی ہیں اور سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم میں اپیل کی گئی ہے کہ ’’ جاگو پاکستان، خاموشی کوئی آپشن نہیں‘‘ ۔ مہم کے دوران سوشل میڈیا پر گزشتہ چھ ماہ میں اغوا شدہ بچوں کے اعداد و شمار بھی پیش کئے گئے ہیں۔