بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

’’سائیں‘‘ کے جانے کے بعد سندھ میں تبدیلی آگئی، وزراء کے حیرت انگیز اقدامات

datetime 3  اگست‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مراد علی شاہ کی ٹیم کے کئی وزراء بھی متحرک ہوگئے ہیں ۔صوبائی وزراء نے صبح جلدی آفس پہنچنے اور محکمے کے مختلف دفاتر کا اچانک دورہ کرنے کی روایت ڈال دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیرسندھ مر داعلی سید مراد علی شاہ نے اپنی اعلان کردہ ترجیحات پرعملدرآمد شروع کیا تو صوبائی وزرا بھی ان کی تقلید کرتے نظرآرہے ہیں ۔صوبائی وزراء کی جانب سے صبح نو بجے آفس پہنچنا، بریفنگ میں شرکت اور محکمے کے مختلف دفاترکا اچانک دورہ اب معمول بن گیا ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے بدھ کوسندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی کا دورہ کیا اورغیرحاضرڈاکٹرزکومعطل کردیا جبکہ محکمہ صحت میں تقرریوں و تبادلوں پربھی پابندی لگا دی ہے۔ صوبائی وزیرنثارکھوڑنے پیپری لانڈھی میں محکمہ خوراک کے گندم کے گوداموں کا اچانک دورہ کیا ۔صوبائی وزیرتعلیم جام مہتاب ڈہرنے مختلف تعلیمی اداروں کے دفاترکا دورہ کیا اورتاخیرسے آنے والے افسران کوقبلہ درست کرنے کی ہدایت کی۔مشیرمحنت سعید غنی نے محکمہ محنت کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی ۔صوبائی وزیرسید سردارشاہ، مکیش کمارچاولہ اوردیگروزرا اورمشیروں نے بھی مختلف سرکاری دفاترکے دورے کیے۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…