بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

کراچی میں ڈاکوؤں کو مقابلے میں ہلاک کرنیوالے ’’عام شہری‘‘ کوخراج تحسین،آئی جی سندھ نے انعام کا اعلان کردیا

datetime 3  اگست‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شہری یاسر جمیل کو ڈاکوؤں کے خلاف انتہائی بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر سندھ پولیس کی جانب سے پچاس ہزار روپئے نقد انعام اور تعریفی سند دی ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ اور اے آئی جی آپریشنز سمیت پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رضویہ کی حدود میں یاسر جمیل نے ڈکیتی کی واردات کی مزاحمت کرتے ہں وئے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکووں پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں دونوں ڈاکو شدید زخمی ہں وئے اور بعد اذاں ہلاک ہں وگئے۔یہ واقعہ گذشتہ دنوں تھانہ رضویہ کی حدود اردو بازار ناظم آباد نمبر ایک میں پیش آیاتھا ۔رضویہ پولیس نے ڈاکووں کے قبضہ سے دو موبائل فون ،تین ہزار روپئے نقد اور ایک پستول بمعہ تین راونڈز برآمد کیئے ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس شہر سے جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہیں۔ صرف جولائی میں شہرکے مختلف علاقوں میں 490 پولیس مقابلے ہوئے ہیں اورہرروز3 سے 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا جارہا ہے۔ پولیس کی کارروائیوں کی بدولت ہی شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں واضح کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امجد فرید صابری قتل کیس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے لیکن ابھی اسے منظر عام پر نہیں لایا جاسکتا۔اے ڈی خواجہ نے کہا کہ اگرچند روزقبل پاک فوج کے اہلکاروں پرکئے گئے حملے میں عوام تعاون کرتے تو ملزم فرار نہیں ہوسکتے تھے۔ لائسنس والا اسلحہ گھر میں سجانے کے لیے نہیں ہوتا ، شہری اسے اپنے دفاع کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، لوگوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ناظم آباد میں 2 ڈاکوں کو مارنے والے کو 50 ہزار روپے انعام دے رہے ہیں۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…