جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان ایئر فورس میں شاندارکیرئیر،رجسٹریشن شروع،میٹرک پاس بھی رجوع کرسکتے ہیں،تفصیلات جاری

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) پاکستان ایئر فورس سکھر سینٹر کے سکوارڈن لیڈر نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس میں شاندار کیریئر کے شروعات کے خواہش مند نوجوانوں کی رجسٹریشن شروع کی گئی ہے۔ جی ڈی پائلیٹ، سی اے اے اور ایئر ڈفینس میں کورسز کے لیے خواہشمند امیدواروں کا قد 5 فوٹ 4 انچ ہونا ضروری ہے، غیر شادی شدہ نوجوان جن کی تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس اور اے لیول ہو۔ ڈی جی پائلیٹ کے لیے میٹرک پری انجنیئرنگ، پری میڈیکل، کمپیوٹر سائنس میں کم از کم 60 فیصد مارکس حاصل کرنے والے نوجوان رجسٹریشن کے اہل ہونگے جبکہ سی اے اے کے لیے میٹرک فرسٹ ڈویڑن پاس کرنے والے اور 65 فیصد مارکس حاصل کرنے والے اہل ہونگے، عمرد کی حد 9 اپریل 2017 تک 16 سے 22 سال سولین اور 16 سے 23 سال سرونگ ایئر مین کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ ایئر فورس کی انجنیئرنگ، ایجوکیشن، آئی ٹی، اکاؤنٹس اور لاگ برانچز میں بھی ملازمتوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت مکینیکل، الیکٹرانکس اور الیکٹریکل انجنیئرنگ میں بے اے اور بی ایس سی کرنے والے مرد و خواتین جن کی عمریں 18 سے 30 سال ہو وہ درخواست دینے کے اہل ہونگے۔ ایجوکیشن برانچ میں فزیالاجی میں ایم ایس سی / ایم اے / بی ایس سیکنڈ ڈویڑن پاس کرنے والے مرد و خواتین جن کی عمریں 21 سے 30 سال ہوں اپلائے کرسکتے ہیں۔ آئی ٹی کے شعبے میں ایم ایس سی (کمپیوٹر سائنس / آئی ٹی) ایم سی ایس / بی اے / بی سی ایس یا بی ایس سی کمپیوٹر سائنس کرنے والے درخواستیں دینے کے اہل ہونگے۔ اکاؤنٹس برانچ میں بی کام / بی بی اے (4 سال) / ایم کام / ایم بی اے / اے سی ایس یا ایس سی ایم اے / بی ایس اکاؤنٹنگ کی ڈگریاں رکھنے والے اپلائے کرسکتے ہیں جبکہ لاگ برانچ میں ایم بی اے / بی بی اے کی ڈگری رکھنے والے درخواست دے سکتے ہیں۔ اہل امیدواروں کو اصل تعلیمی اسناد، خود اور والدین کی کمپیوٹرائیزڈ کارڈز، 2 عدد تصاویر، ڈومیسائل کے ساتھ 10 اگست تک پی اے ایف سینٹر سکھر پہنچنے کا مشورہ دیا گیا ہے اس کے علاوہ ایئر فورس کی ویب سائیٹ www.joinpaf.gov.pk پر بھی رجسٹریشن کی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…