جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈپٹی و اسسٹنٹ رجسٹر ار سمیت 85 اہلکار لا ہور ہا ئیکو رٹ کے چیف جسٹس نے اپنی ہی عدالت سے شروعات کر دیں۔۔ زبر دست اقدام

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے بدعنوانی اور ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ہائی کورٹ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی کورٹ کے لگ بھگ 100 اہلکاروں کے خلاف مختلف الزامات میں کارروائی شروع کی گئی، جس کا حکم چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے مختلف شکایات کی بنا پر دیا تھا۔سید منصور علی شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد خبردار کیا تھا کہ بدعنوان عنصر کی عدلیہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ہائی کورٹ کے جن اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے کے افسران بھی شامل ہیں۔رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سید خورشید انور رضوی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار سمیت کئی اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ڈپٹی رجسٹرار اور تین اسسٹنٹ رجسٹرار سمیت 85 اہلکاروں کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے چار اہلکاروں کو چھ ماہ کے لیے نگرانی میں رکھنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔جسٹس منصور علی شاہ نے 28 جون کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد 27 جوڈیشل افسران کو او ایس ڈی بنا دیا تھا۔او ایس ڈی بنائے جانے والے جوڈیشل افسران میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سول جج شامل تھے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے 28 جوڈیشل افسروں کو ان کے نامناسب رویے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا اور ان رویے میں بہتری کے لیے انھیں ترتیبی کورس کرانے کی ہدایت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…