پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

نیا صدر کون؟ نواز شریف نے منظوری دے دی

datetime 3  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے منصب صدارت کیلئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب اور سفیر مسعود عبداللہ خان کو حکمران مسلم لیگ (ن) کا صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ،آزاد کشمیر کابینہ کے ناموں کی بھی منظوری دیدی گئی۔ صدر آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 11 اگست کو وصول کئے جائیں گے اور 16 اگست کو قانون ساز اسمبلی صدر کا چناؤ کرے گی۔ بدھ کو صدر آزاد کشمیر اور کابینہ ارکان کے ناموں کی منظوری یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات میں دی گئی۔
ملاقات میں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنی پارلیمانی پارٹی اور سینئر قیادت کے ساتھ مشاورت کے نتیجے میں طے کئے گئے صدر آزاد کشمیر کابینہ ارکان کے نام نواز شریف کو پیش کئے کئے جن کی نواز شریف نے منظوری دیدی۔ کابینہ ارکان کے ناموں کا وزیر اعظم آزاد کشمیر اعلان کریں گے۔ گزشتہ دنوں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لئے راجہ فاروق حیدر کی نامزدگی کے بعد صدر ریاست کیلئے جوڑ توڑ اور لابنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ صدر کے عہدے کے لئے آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات خان ‘ (ن) لیگ کی اتحادی جے کے پی پی کے صدر سردار خالد ابراہیم ‘ سابق وزیر سردار نجیب نقی خان اور سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر منظور حسین گیلانی کے نام لئے جا رہے تھے تاہم (ن) لیگی قیادت صرف سردار خالد ابراہیم اور مسعود عبداللہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہتی تھی اور اس کے لئے کافی غو رو خوض اور صلاح و مشورے کے بعد مسعود خان کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق مسعود خان کو صدر آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے ان کے سفارتی تجربے اور اہلیت کے تناظر میں کیا گیا اور اب آنے والے دنوں میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے صدر آزاد کشمیر اور حکومت آزاد کشمیر کو زیادہ متحرک کئے جانے کا امکان ہے۔ فارن آفس اور سفارت خانوں کو ہدایات جاری کی جائیں گی کہ وہ مسعود عبداللہ کے لئے عالمی سطح پر اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور سرگرمیوں کا اہتمام کریں تاکہ ایک کشمیری عہدیدار خود اپنے کیس کی وکالت کر سکے۔ آزاد کشمیر کے نامزد صدر کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ سے ہے جہاں کے بسنے والوں نے 1947 میں تحریک آزادی میں اہم اور قائدانہ کردار ادا کیا۔
مسعود عبداللہ آزاد کشمیر کے بانی صدر غازی ملت سردار ابراہیم خان کے پوتے اور صدارتی دوڑ کے دوسرے اہم کردار سردار خالد ابراہیم خان کے بھتیجے ہیں اور وہ اس وقت اہم دفاعی تھینک ٹینک انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک سٹڈیز کے ڈی جی کے عہدے پر فائز ہیں ۔ وہ فارن آفس کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ذمہ داری پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ وزارت خارجہ میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے بعد متعدد سال چین میں پاکستان کے سفیر بھی رہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بھی ماضی میں انہوں نے حکومت پاکستان اور چین کے درمیان رابطے کے پل کا کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کا الیکشن کمیشن پہلے ہی صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے اور 11 اگست کو صدارت کے عہدے کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ 16 اگست کو قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی آئندہ 5 سال کیلئے صدر کا چناؤ کریں گے۔ ۔۔۔(رانا228ع ع)

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…