لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف میک اپ آرٹسٹ ناز خان کے متعدد جعلی فیس بک اکاؤنٹ منظر عام پر آگئے ، ناز خان سخت پریشانی میں مبتلا ،سائبر کرائم یونٹ میں درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ اس حوالے سے میک اپ آرٹسٹ ناز خان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے میرے نام سے جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنا لیے ہیں جن میں انتہائی نازیبا مواد پوسٹ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سٹار کسی بھی ملک کاسرمایہ اور پہچان ہوتے ہیں اور اس طرح کی حرکات سے میری شہرت کو شدید نقصان ہو رہا ہے ۔ اس حوالے سے ناز خان نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ کو بھی درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ 24گھنٹے کے اندر انکے جعلی اکاؤنٹ ختم کر دیں ۔