شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں چار پاکستانی خواتین کو ممنوعہ دوا ٹراماڈول گولیوں کی سمگلنگ کرنے پر جیل بھیج دیا گیا ہے اور ایک مرتبہ سزا مکمل ہونے کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا حکم سنادیاگیا۔خلیج ٹائمز کے مطابق شارجہ کی شرعی عدالت نے چار پاکستانی خواتین کو ممنوعہ ادویات سمگل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے چار پاکستانی خواتین کو سات سال قید اور پچاس ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ٗان خواتین پر 8400ٹراما ڈول گولیاں( درد سے نجات کیلئے استعمال ہونیوالی نشہ آوردوا) سمگل کرنے کا الزام تھا
۔شارجہ ائیر پورٹ پر پکڑی جانیوالی ان خواتین کی عمر 20سے40 سال بتائی جاتی ہے،ان خواتین نے ادویات کو اپنے جسم کے ساتھ ٹیپ کے ساتھ چپکایا ہوا ہوا تھا،ائیر پورٹ سیکورٹی نے شک ہونے پر گرفتار کیا تو ممنوعہ گولیاں برآمد ہوئیں۔گرفتار خواتین نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ ایک پاکستانی نے یہ کہ کر ہمارے ادویات ہمارے حوالے کیں کہ زیادہ مقدار میں ادویات لے جا نا عرب امارات میں منع ہے۔سکیورٹی اہلکار کے مطابق ان خواتین کو مشکوک انداز میں چلنے پر حراست میں لیااور ان کے پاس صرف ہینڈ بیگ تھے، وکیل دفاع کا کہنا تھا کہ یہ غریب عورتیں ہیں سمگلر کے چنگل میں آکر یہ قدم اٹھایا
چار پاکستانی خواتین شارجہ میں گرفتار،ایسی چیز برآمد کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں