اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

پنجاب میں لگنے والے منصوبوں ،چینی باشندوں اور دیگرغیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے مزید پانچ ہزار اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ

datetime 3  اگست‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں پنجاب میں چین کے تعاون سے لگنے والے منصوبوں ، چینی باشندوں اور دیگرغیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے مزید پانچ ہزار اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران نجی سیکورٹی گارڈز کی تربیت کے لئے کریش پروگرام شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں چین کے تعاون سے لگنے والے منصوبوں اور وہاں کام کرنے والے چینی باشندوں کو تمام ضروری سیکورٹی دیں گے اور اس ضمن میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ تشکیل دیا ہے ۔جس کے لئے مزید پانچ ہزار اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی فول پروف سیکورٹی کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور صوبے میں چینی پراجیکٹ اور یہاں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے مزید پانچ ہزار اہلکاروں کی بھرتی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے ۔سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی فول پروف سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو جدید انداز میں پیشہ وارانہ تربیت دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا کے اداروں میں سابق فوجی افسران سیکورٹی گارڈز کو تربیت دیں گے ۔تربیت مکمل ہونے کے بعد گارڈزکو ریفریشرکورسز بھی کرائے جائیں گے اورسیکورٹی گارڈز کے پہلے بیچ کی تربیت کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہو گا۔تربیت کے اس پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار موجودہ گارڈ ز تک بڑھایا جائے گا۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ سیکورٹی گارڈز کی تربیت کے پروگرام کو منظم اور پیشہ وارانہ انداز سے آگے بڑھایا جائے اور تربیتی پروگرام کا تھرڈ پارٹی سرٹیفکیشن کا میکنزم بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان باقاعدگی سے چینی پراجیکٹس کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے ۔وزیر اعلی نے سیکورٹی گارڈز کی تربیت کا پروگرام وضع کرنے پر چیئرمین ٹیوٹا کے اقدام کی تعریف کی۔
اجلاس میں پنجاب میں چین کے تعاون سے لگنے والے منصوبوں اورچینی باشندوں کی سیکورٹی اور سیکورٹی گارڈ ز کی تربیت کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔معاون خصوصی رانا مقبول احمد، ایم پی اے جہانگیر خانزادہ ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین ٹیوٹااور اعلی پولیس حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…