بدھ‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2026 

چینی باشندوں اور دیگرغیر ملکیوں کی سیکورٹی ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 2  اگست‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں پنجاب میں چین کے تعاون سے لگنے والے منصوبوں ، چینی باشندوں اور دیگرغیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے مزید پانچ ہزار اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران نجی سیکورٹی گارڈز کی تربیت کے لئے کریش پروگرام شروع کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں چین کے تعاون سے لگنے والے منصوبوں اور وہاں کام کرنے والے چینی باشندوں کو تمام ضروری سیکورٹی دیں گے اور اس ضمن میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ تشکیل دیا ہے ۔جس کے لئے مزید پانچ ہزار اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی فول پروف سیکورٹی کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور صوبے میں چینی پراجیکٹ اور یہاں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے مزید پانچ ہزار اہلکاروں کی بھرتی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے ۔سی پیک اور دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی فول پروف سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو جدید انداز میں پیشہ وارانہ تربیت دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا کے اداروں میں سابق فوجی افسران سیکورٹی گارڈز کو تربیت دیں گے ۔تربیت مکمل ہونے کے بعد گارڈزکو ریفریشرکورسز بھی کرائے جائیں گے اورسیکورٹی گارڈز کے پہلے بیچ کی تربیت کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہو گا۔تربیت کے اس پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار موجودہ گارڈ ز تک بڑھایا جائے گا۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ سیکورٹی گارڈز کی تربیت کے پروگرام کو منظم اور پیشہ وارانہ انداز سے آگے بڑھایا جائے اور تربیتی پروگرام کا تھرڈ پارٹی سرٹیفکیشن کا میکنزم بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان باقاعدگی سے چینی پراجیکٹس کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے ۔وزیر اعلی نے سیکورٹی گارڈز کی تربیت کا پروگرام وضع کرنے پر چیئرمین ٹیوٹا کے اقدام کی تعریف کی۔اجلاس میں پنجاب میں چین کے تعاون سے لگنے والے منصوبوں اورچینی باشندوں کی سیکورٹی اور سیکورٹی گارڈ ز کی تربیت کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔معاون خصوصی رانا مقبول احمد، ایم پی اے جہانگیر خانزادہ ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین ٹیوٹااور اعلی پولیس حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…