اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کے وفاق آئین کے آرٹیکل 147سے ٹکراتا ہے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو گا تو رینجرز اختیارات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 147،148،149 رینجرز اختیارات سے متعلق واضح ہیں، رینجرز ہو یا کوئی اور ادارہ ، صوبے کے اختیارات کے ماتحت رہنا ہوگا، وفاق سیکورٹی اداروں کو بھجتا ہے، اس پر کنٹرول صوبوں کا ہوگا، ادارے کو صوبائی حکومت کے دئیے گئے اختیارات کے تحت کام کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ آرٹیکل148 کے تحت وفاق صوبائی حکومت کی مدد کرتا ہے، صوبائی حکومت کے دیئے گئے اختیارات پر رینجرز کی پوزیشن رہے گی، آئینی طور پر وفاق صوبے میں رینجرز کو اختیارات نہیں دے سکتا، نوٹیفکیشن نہیں ہوگا تو رینجرز اختیارات کا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوگی ۔ وفاق اور صوبائی معاملات پر وفاق کے چند افراد نے رینجرز اختیارات کو ذاتی مسئلہ بنا لیا ہے، پنجاب میں رینجرز کو کیوں طلب نہیں کیا جاتا، بچے اغوا ہوئے ہیں، وفاق کی جانب سے صوبے پر شرائط عائد کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔