کابل(آئی این پی)افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان نے افغانستان پر جنگ مسلط کررکھی ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر وزیردفاع ، وزیر داخلہ اور نیٹو کمانڈر کے ہمراہ صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قندوز پہنچے تھے اس موقع پرانھوں نے اعلان کیا کہ حکومت نے طالبان کے مکمل خاتمے کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے جلد ہی صوبے میں ایک خصوصی آپریشن شروع کیاجائے گا۔حنیف اتمر نے الزام لگایا کہ پاکستان نے افغانستان پر جنگ مسلط کررکھی ہے ،سرحد پار سے دہشتگرد آکر افغانستان میں کاروائیاں کرتے ہیں۔