اسلام آباد (آئی این پی ) وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری عازمین کو حج سے قبل ہی ڈیڑھ سو سے 200 ریال واپس کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، اضافی اخراجات میں لی گئی رقوم کی (آج ) سے واپسی ہوجائیگی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے سرکاری عازمین کو حج سے قبل ہی ڈیڑھ سو سے 200 ریال واپس کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، اضافی اخراجات میں لی گئی رقوم کی آج سے واپسی ہوجائیگی۔حجاج کو وزارت کی جانب سے کمبل،چٹائی، جائے نماز اور تکیہ تحفتًا دیئے جائینگے۔وزارت مذہبی امور کی عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ حجاج مذکورہ بالا اشیائے ضروریہ ساتھ نہ لائیں۔رہنمائے حج کے نام سے حج ایپلیکیشن بھی پہلی بار لانچ کردی گئی۔حجاج کی سہولیات کے لئے مستجاب دعاں کے علاوہ ایمرجنسی نمبرز ، مناسک حج اور ائرپورٹ پر مشکلات بارے بھی آگاہی فراہم کی گئی