بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

ابھی بھی وقت ہے سدھر جاؤ، بجلی کی بے پناہ لوڈ شیڈنگ، وزیرِ پانی و بجلی کی اچانک آمد، زبردست اقدام اٹھا لیا

datetime 2  اگست‬‮  2016 |

جلالپوربھٹیاں(این این آئی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی اچانک جلالپور بھٹیاں گیپکوآفس پہنچ گئے۔فرائض میں غفلت برتنے اور عوامی شکایات پر وزیر مملکت نے سکھیکی سب ڈویژن کے ایس ڈی او سمیت تمام عملہ کو معطل کر دیاجبکہ کرپشن کی شکایات پر جلالپور بھٹیاں کے اسسٹنٹ لائن مین اور چوکیدار کو بھی ملازمت سے فوری معطل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی بغیر اطلاع کے اچانک جلاپور بھٹیاں گیپکوآفس پہنچ گئے جہاں وزیر مملکت نے گریڈ اسٹیشن اور شکایات آفس کا دورہ کیا۔ وزیر مملکت کے اچانک دورہ پر واپڈا افسران بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ۔اس موقعہ پر صارفین کی جانب سے کرپشن کی شکایات پر وزیر مملکت نے اسسٹنٹ لائن مین زاہد شاہ اور چوکیدار منیر احمد کو ملازمت سے فوری معطل کرنے کا حکم دیا جبکہ فرائض میں غفلت و لاپرواہی برتنے پر سکھیکی سب ڈویژن کے ایس ڈی او سمیت تمام عملہ کو بھی معطل کر دیا۔وزیر مملکت نے اوور بلنگ کی شکایات پر افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے بجلی کے بلوں کو فوری طور پر درست کرنے اور آئندہ ایسی کوئی شکایات موصول نہ ہونے کی ہدایت کی ۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے نئے پیداواری منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر وہ ملک بھر میں اچانک دورے کر رہے ہیں تاکہ واپڈا ملازمین کی کارکردگی اور عوامی مسائل کو حل کیا جا سکے انکا کہنا تھا کہ پانی و بجلی کے محکمہ کو کرپشن فری بنایا جائیگا انہوں نے تمام افسران اور اہلکاروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں اب محکمہ میں صرف وہی رہے گا جو اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے گا،کرپٹ اور فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور ایسے ملازمین جو محکمہ کی بدنامی کا باعث بنے گئے انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نوازشریف کی ہدائت پر ملک بھر کے دورے کررہا ہوں اورانہوں نے بتایاکہ حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے اپنے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے تاکہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ جلد سے جلد ممکن بنایا جاسکے اور انشاء اللہ بجلی کی پیداوار کے نئے منصوبے مکمل ہونے پر لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا۔اس موقع پروزیر مملکت نے عوامی شکایات کے فوری حل کے لئے افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…