کراچی (این این آئی) حساس اداروں نے مراسلہ جاری کیاہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی ملیرراؤ انوار، ثنااللہ عباسی اور راجہ عمر خطاب پر حملوں کا خدشہ ہے ۔حساس اداروں نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی اور انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب پر دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کو خدشہ ہے ۔ رپورٹ میں تینوں افسران کواپنی نقل و حمل محدور اور سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔