کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو کودبئی طلب کرلیا ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاہے کہ مولابخش چانڈیو کو اہم مشاورت کے لئے دبئی طلب کیا گیاہے۔منگل کو مولابخش چانڈیودبئی روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کی تشکیل نو پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔