جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پاکستانی نوجوانوں کیلئے زبردست خوشخبری, 1یا 2نہیں بلکہ 20لا کھ نوجوانوں کیلئے حکومت کیا اقدامات کرنے جا رہی ہے ؟ جانئے

datetime 2  اگست‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی)حکومت پنجاب اور ڈیپارٹمنٹ برائے انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ پاکستان (ڈیفڈ) کے مابین پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے
تحت صوبہ پنجاب میں ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے مالی معاونت کی فراہمی کے سلسلہ میں ایک باہمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز محکمہ پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ افتخار علی سہو جبکہ پاکستان میں ڈیفیڈ کی سربراہ مس جوآنہ ریڈ نے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے باہمی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔مفاہمتی یادداشت کی تقریب میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد جہانزیب خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ جواد خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔ دونوں فریقین کے مابین طے پانے والے معاہدے کے مطابق ڈیپارٹمنٹ برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈیفڈ) سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 38.4 ملین پاﺅنڈ فراہم کرے گا۔ حکومت پنجاب مذکورہ پروگرام پر عملدرآمد کے ضمن میں بقیہ رقم کی فراہمی کو بصورت یقینی بنائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق مذکورہ پروگرام کے تحت 2018 تک صوبہ پنجاب کے 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی مہارت فراہم کی جائے گی۔ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے سے صوبے کے تمام اضلاع میں کل 3 لاکھ 30 ہزار غربا، کمزور نوجوانوں، 40% خواتین کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ مذکورہ ڈویلپمنٹ پروگرام کو ابتدائی طور پر 5 سال کیلئے ترتیب دیا گیا ہے جو کہ 31 مارچ 2021 تک جاری رہے گا۔ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو باعزت طریقے کے ساتھ اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے بارے میں رہنمائی اور مدد مل سکے گی۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈزاب تک اپنی دیگر سکلز ڈویلپمنٹ سکیموں کے ذریعے سے پورے پنجاب میں 1لاکھ 52 ہزار مردوں اور خواتین کیلئے مختلف تربیتی پروگرامز کے انعقاد کیلئے فنڈز فراہم کر چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…