لاہور ( این این آئی) ایڈؤئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکمران جب سچ بولیں گے وہ انکی حکومت کا آخری دن ہوگا ،مفادپر ستو ں لوگ ملکر بھی حکمرانوں کی کر پشن او ر لوٹ مار کو بچا نہیں سکتے ، بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں بدترین اضافہ حکومتی نااہل کی تصدیق ہو رہی ہے ۔اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکمرانوں کو سچ سے نفر ت ہو چکی ہے اور حکمران اپنی کر پشن اور لوٹ ماربچانے کیلئے ایک کے بعد ایک جھوٹ بول رہے ہیں مگر اس کے باوجود حکمرانوں کا عوام کی نظروں میں اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو بھی ایک بات کا پتہ ہے جس دن وہ قوم سے سچ بولیں گے اسی دن انکے اقتدار کا خاتمہ ہو جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے تین سالوں کے دوران قوم کیساتھ جو ظلم کیے ان حالات میں آئندہ بھی حکمرانوں سے کسی بھلائی اور اچھائی کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پا س ہے اور ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے ۔