پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

میڈیا میں ہم پر تنقید کرنے والے تنہائی میں ہمارے پاؤں پکڑتے ہیں‘ اعتزاز احسن نے اشارتاََ کسے کہا؟

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٹی او آر کمیٹی میں ڈیڈ لاک نہیں بلکہ ڈیتھ لاک ہوچکا ہے،حکومت دوعملی کا شکار ہے،میڈیا کے سامنے ہم پرتنقیدکرتے ہیں،اسپیکر کے بند کمر ے میں ہمارے پاؤں پڑتے ہیں،چوہدری نثار کے اعصاب پر میں سوار ہوں،امید ہے الیکشن کمیشن نوازشریف کیخلاف ریفرنسز میرٹ پرسنے گا۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی او آر کمیٹی کے 8اجلاس کے باوجود بھی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی،ہمیں برا بھلا کہا گیا، ہم نے پھر بھی لچک دکھائی، لیکن حکومت پانامالیکس کی تحقیقات کے معاملے میں سنجیدہ نہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ شاہ محمود قریشی مجھ سے نہیں خورشیدشاہ سے رابطے میں رہتے ہیں،ٹی او آر کمیٹی میں اب رابطے نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز کے معاملے پر چلتے پھرتے بات نہیں ہوسکتی،حکومت دوعملی کا شکار ہے،میڈیا کے سامنے ہم پرتنقیدکرتے ہیں،اسپیکر کے بند کمر ے میں ہمارے پاؤں پڑتے ہیں،ٹی او آر کمیٹی میں ڈیڈ لاک نہیں بلکہ ڈیتھ لاک ہوچکا ہے۔سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ نئے الیکشن کمیشن سے بہت توقعات وابستہ ہیں،امید ہے الیکشن کمیشن نوازشریف کیخلاف ریفرنسز میرٹ پرسنے گا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کو پریس کانفرنس کرنے کا بہت شوق ہے، ان کے اعصاب پر میں سوار ہوں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…