پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں حملے پاکستان کی قومی اسمبلی کا بڑا اقدام

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے سعودی عرب کے تین شہروں میں 4 جولائی 2016ء کو ہونے والے دہشتگردی کے حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے قرارداد پیش کی کہ یہ ایوان چار جولائی کو مدینہ منورہ اور سعودی عرب میں خودکش حملوں کی پرزور مذمت کرتا ہے جس میں چار بے گناہ افراد جاں بحق ہوئے، یہ ایوان متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایوان اس بات کا اظہار بھی کرتا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام مقدس سرزمین پر ان دہشتگردی کے حملوں پر تشویش میں مبتلا ہیں اور وہ اپنے سعودی بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
یہ ایوان ان حملوں میں جاں بحق ہونے والے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ہاؤس عالمی برادری پر باالعموم اور مسلم دنیا پر باالخصوص زور دیتا ہے کہ وہ اس نازک مرحلہ میں انسانیت اور اسلامی دنیا کے ان دشمنوں کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ یہ ایوان دہشتگردی کی کسی بھی قسم کی مذمت کرتا ہے۔ سپیکر نے قرارداد ایوان میں منظوری کے لئے پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…