سانحہ ماڈل ٹاؤ ن میں لوگوں کو شہید کرنے والے پولیس اہلکاروں نے طاہر القادری سے رابطہ کرکے کیا کہا؟ تہلکہ خیز انکشافات

2  اگست‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان و معروف مذہبی رہنماء ڈاکٹر طاہر القادری نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن سانحے میں بے گناہوں کو شہید کرنے والے پولیس اہلکاروں کے ایک وفد نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت کو یہی ڈر ہے کہ اگر ایک بھی شخص گرفتار ہوا تو وہ وعدہ معاف گواہ بن جائیگا۔ طاہر القادری نے کہا کہ کچھ اعلیٰ پولیس افسران نے ہمارے لوگوں سے رابطہ بھی کیا ہے کہ ہم گواہی دینے کو تیار ہیں ، ہمیں وعدہ معاف گواہ بنا لیں ۔
طاہر القادری نے کہا کہ مجھ سے پوچھا گیا تو میں نے اپنی مقامی قیادت سے کہا کہ ان پولیس والوں سے کہیں کہ پہلے آپ کو گواہی دینی ہوگی۔ اس کے بعد اگلی بات ہوگی اور قانون کے مطابق جو بھی ممکن ہوگا اس پر غور کیا جائے گا۔ طاہر القادری نے کہا کہ وہ انتظار میں بیٹھے ہیں کہ جس پر ہاتھ ڈالیں گے ، قانون کے مطابق، انصاف کے مطابق جس کو گرفتار کریں گے وہی وعدہ معاف گواہ بنے گا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…