سکھر(آئی این پی ) پاک فوج کی حمایت اور سندھ بھر میں رینجرز کو اختیارات نہ دینے کے خلاف سکھر کے وکلاء برادری کی بڑی تعداد نے وکلاء رہنما قربان کلوڑ و دیگر کی قیادت میں سیشن کورٹ کے احاطے میں ریلی نکالی اورپاک افواج اور رینجرز کی حمایت میں نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی صرف کراچی میں نہیں پورے سندھ میں بھی ضرورت ہے اور اس لیے رینجرز کو کراچی تک محدود نہ رکھا جائے اندرون سندھ بھی جرائم ہورہے ہیں اور پولیس صرف وڈیروں اور وی آئی پی افراد کو پروٹوکول دینے میں مصروف ہے انہوں نے رینجرز کو پورے سندھ میں اختیارات دینے کا مطالبہ کیاہے ۔