اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

خلا میں پراسرار وجہ نے سیارے کی سمت تبدیل کر دی، مستقبل میں یہ سیارہ زمین کیلئے کتنا نقصان دہ ہو سکتا ہے ؟ ماہرین کا خوفناک انکشاف

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ ناسا ممکنہ طور پر زمین کی طرف رخ کرلینے والے ایک سیارچے کا مطالعہ کرنے کے لئے خلائی مشن 8 ستمبر کو روانہ کرے گا۔ اوسیرس ایکس نامی یہ خلائی مشن بنو نام کے سیارچے سے سیمپل لیکر 7 سال بعد ستمبر 2023ء میں زمین پر واپس پہنچے گا۔ جس کے بعد اس سیارچے کی ساخت کا مطالعہ کیا جائے گا۔ ناسا حکام کے مطابق زمین کے قریب سوریج کے گرد گردش کرنے والے اس سیارچے بارے حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نے کسی نامعلوم وجہ کے باعث اپنا مدار تبدیل کرلیا ہے جس کے نتیجہ میں زمین کی کشش ثقل اسے اپنی طرف کھینچ سکتی ہے اور اگرچہ اس کا امکان 2700 میں ایک ہے لیکن یہ ڈیڑھ صدی بعد یعنی 2135 میں زمین کے ساتھ ٹکرا سکتا ہے ایسی صورت میں زمین بڑے پیمانے پر تباہی سے دو چار ہو سکتی ہے ۔ ناسا حکام کے مطابق اوسیرس ایکس اٹلس V411 نامی راکٹ کے ذریعے 34 دن سفر کے بعد سورج کے گرد اپنے مدار میں پہنچے گا۔ ایک سال تک سورج کے گرد مدار میں گردش کرنے کے بعد یہ زمین کی کشش ثقل سے مدد لے کر بنو کی طرف روانہ ہوگا۔ بنو کے قریب پہنچ کر اس کی رفتار کو سست کیا جائے گا جس میں مزید ایک سال لگے گا۔ مطلوبہ رفتار پر پہنچنے کے بعد اوسیرس محض پانچ سیکنڈ کے لئے بنو کی سطح کو چھوئے گا اور اس کا نمونہ حاصل کرکے واپسی کے سفر پر روانہ ہوگا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…