بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نئے وزیر اعلیٰ نے آتے ہی ایسی غلطی کردی کہ جان کر آپ بھی آگ بگولہ ہو جائیں گے

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے وزیر اعلی سندھ مراد شاہ اپنا منصب سنبھالتے ہی نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں جس کی وجہ سے ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، آج انہوں نے اپنی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد اور بھٹو کے مزار پر حاضری دینا تھی، جب وزیراعلی سندھ قائد اعظم کے مزار پر پہنچے تو سب لوگوں نے فاتحہ کے لیے ہاتھ اٹھائے لیکن مراد شاہ نے دعا کرنے کی بجائے اپنے ہاتھ باندھے رکھے، تاہم جب وہ بھٹو کے مزار پر لاڑکانہ پہنچے تو انہوں نے نہ صرف ہاتھ اٹھائے بلکہ دعا بھی کی۔
وزیر اعلی سندھ کی اس حرکت کو سوشل میڈیا پر انتہائی ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور ان پر اس ضمن میں کڑی تنقید کی جار ہی ہے۔عوامی ، سماجی ، سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ نئے وزیر اعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر انتہائی بدد دلی سے حاضری دی اور دعا کیلئے ہاتھ نہ اٹھا کر قوم کو بد ترین پیغام دیا۔ اس کے برعکس ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر مراد علی شاہ کے چہرے پر ڈھیروں خوشیاں پھوٹ رہی تھیں اور وہاں انہوں نے باقاعدہ پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا بھی کی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ اب عوام کیلئے براہ راست قابل توجہ ہیں ۔ لیکن ان کے اس طرح کے اقدمات انتہائی قابل شرم ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…