اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ میں نے سب کو بتا دیا ہے کہ مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں لیکن کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ سینئر اینکر پرسن عامر لیاقات نے کہا کہ مجھے افسوس بھی ہے اور اطمینان بھی کیونکہ ایک دن میں مارا جاؤں گا اور یہ سب میرے جنازے میں شامل ہوں گے کیونکہ یہ ایک مردہ پرست قوم ہے۔ سینئر ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ جس دن میں مارا جاؤں گا اس دن سب کہیں گے کہ یہ ہمارا سرمایہ تھا۔ اس کے قاتلوں کو چھوڑا نہیں جائے گا اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ یہ تمام بیانات میرے مرنے پر تمام ٹی وی چینلز پر چل رہے ہوں گے۔
سینئر ٹی وی میزبان نے نجی ٹی وی پروگرام کی میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ٹی وی چینلز پر آن ریکارڈ یہ کہہ رہا ہوں بہت جلد مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوگا اور مجھے مارنے کی کوشش کی جائے اور ویسے بھی میں ایک سافٹ شکار ہوں۔
بہت جلد مجھےقتل کر دیا جائے گا اور میرے جنازے میں۔۔ سینئر اینکر پرسن نے یہ کیا کہہ دیا؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں