جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

جنرل راحیل شریف کا ایسا اعلان ہر پاکستانی خوش جا ئیں

datetime 31  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شندور/راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آج ہم جس پر امن فضا میں سانس لے رہے ہیں وہ عوام اور افواج پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کا ثمر ہے ۔ پائیدار امن کے حصول کیلئے ہمارا سفر پورے ملک میں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔ کامیابی کا دارو مدار قوم کی مکمل حمایت اور بالخصوص نوجوان نسل کے کلیدی کردار پر منحصر ہے۔ دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں پر زمین تنگ ہو چکی ہے‘ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہمارا وطن دنیامیں تعلیم وترقی اور امن وسلامتی کی پہچان بنے گا۔ خوشی کا موقع ہو یا مصیبت کی گھڑی ٗ افواج پاکستان اپنے وطن کے دفاع اور ا عوام کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی‘ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کوشندور فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہمجھے انتہائی خوشی ہے کہ میں آج شندور کے اس پر فضا مقام پر چترال اور گلگت بلتستان کے غیور‘ باصلاحیت اور پراعتمادنوجوانوں کے درمیان موجود ہوں۔ آپ کی بڑی تعداد نے اس فیسٹیول میں شرکت کرکے جس جذبے کا اظہار کیا ہے وہ انتہائی قابل ستائش اور ایک زند دل قوم کی مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول نہ صرف نیشنل اور انٹرنیشنل ٹورازم کے فروغ کیلئے خوش آئند ہے بلکہ دہشت گرد عناصر کیلئے بھی پیغام ہے کہ ہم بلا خوف وخطر اپنی روایات کو انشاء اللہ جاری رکھیں گے۔ یہ رنگا رنگ تقریب اس عظیم وطن کے روشن مستقبل کی دلیل اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی ترجمان ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ آج ہم جس پر امن فضا میں سانس لے رہے ہیں وہ عوام اور افواج پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کا ثمر ہے۔ آپریشن ضرب عضب اسی جذبے اور پختہ یقین کا تسلسل ہے ۔ پائیدار امن کے حصول کیلئے ہمارا یہ سفر پورے ملک میں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔
اس سفر میں کامیابی کا دارو مدار قوم کی مکمل حمایت اور بالخصوص نوجوان نسل کے کلیدی کردار پر منحصر ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دہشت گردوں اور ان کے مددگاروں پر زمین تنگ ہو چکی ہے۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہمارا وطن دنیا دنیا میں تعلیم وترقی اور امن وسلامتی کی پہچان بنے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہے کہ چترال اور گلگت کے لوگ مشکل در سے گزر رہے ہیں۔ یہ علاقہ دور دراز ہونے کے ساتھ ساتھ زمینی آفات کا بھی شکار رہا ہے۔ آپ کو معلوم ہے کہ ان تمام آفات اور مشکلات میں پاک فوج اور ایف سی کے جوانوں اور ڈاکٹروں نے آپ سب کا بھرپور ساتھ دیا۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے زخمیوں اور سیلاب میں پھنسے لوگوں کومحفوظ مقام پر منتقل کیا اور بہت سارے ریلیف کیمپ قائم کئے۔ ایف ڈبلیو او نے پچاس سے زائد جگہوں پر پلوں اورتمام اہم سڑکوں کی بروقت مرمت کرکے آمد ورفت کو بحال کیا۔ ایس سی او جو فوج کا ایک اہم ادارہ ہے وہ دن رات کی کا وش کے ساتھ آپ کو ٹیلی کام کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ان سب اداروں اور لوکل گورنمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یاد رکھیے چاہے خوشی کا موقع ہو یا مصیبت کی گھڑی ٗ افواج پاکستان اپنے وطن کے دفاع اور اپنی عوام کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی ہم انشاء اللہ ملکر ان علاقوں میں زندگی کی سہولیات کو مزید بہتر بنائینگے ۔آخر میں پولو کے مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں ٗ آرگنائزرز ٗ ہیڈ کوارٹر 11کور ٗ فرنٹیئر کور ٗ چترال سکاؤٹس ٗ دونوں اطراف کی سول انتظامیہ ٗ قومی اور ٹورازم کارپوریشن ٗ قانون نافذ کر نے والے اداروں کو میلے کے پر امن اور کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ ہمیشہ کوشش رہے گی کہ آپ کو ہر میدان میں بہتر مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ آپ اپنے علاقے اور ملک کی خوشحالی میں اپنا کر دار بھرپور طریقے سے ادا کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…