جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

7دہشتگرد ہلاک ، کیا خطرناک منصوبہ کر رہے تھے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 31  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کاؤنٹر ٹیررز م ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )کی ٹیم نے شیخوپورہ میں کارروائی کر کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔شیخوپورہ کی بھکھی نہر کے کنارے واقع گاوں چار چک رسالہ میں10 دہشت گرد، لاہور اور شیخوپورہ میں حساس تنصیبات اور اہم شخصیات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ممکنہ کارروائیوں کی خفیہ اطلاع پرسی ٹی ڈی کی ٹیم گاوں پہنچ گئی ٹیم کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔سی ٹی ڈی کے جوانوں کی جوابی کارروائی میں 7دہشت گرد مارے گئے ،جبکہ 3 رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، تین کلاشنکوف، پسٹل، گولیاں اور تین موٹرسائیکلوں کے ساتھ حساس تنصیبات کے نقشے برآمد کر لیے گئے۔مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے، دہشت گردوں کی لاشوں کو شیخوپورہ اسپتال پہنچا دیا گیا۔فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر لی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…