پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کی رو ز بروز خراب ہوتی صورتحال، وزارتِ داخلہ نے محکمہ پولیس بارے اہم اقدام اٹھا لیا

datetime 30  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے محکمہ پولیس میں بد عنوانی پر قابو پانے کی غرض سے اسلام آباد پولیس میں اندرونی احتسابی نظام متعارف کرا دیا۔اس سلسلے میں اندرونی کرپشن سے متعلق کسی بھی شکایت کی تحققات کیلئے سینئر گزٹیڈ آفیسر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔اسکے علاوہ ایس ایس پی اسلام آباد کے دفتر میں پہلے ہی کمپلینٹ سیل کام کر رہا ہے جہاں شکایت کنندگان درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ہفتہ کو وزارت داخلہ کے زرائع نے میڈیا کو بتا یا کہ وزارت نے وفاقی دارلحکومت نے جرائم پر قابو پانے اور دہشت گردی کے واقعات کے سدباب ،چوری ،ڈکیتیوں،اغوا برائے تاوان اور کار چوری روکنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔زرائع نے کہا کہ اسکے علاوہ کچی آبادیوں کے سروے،انٹیلی جنٹس کی بنیاد پر پولیسنگ،کومبنگ سرچ آپریشنز،ہوٹلوں اورگیسٹ ہاوسز کی چیکنگ،کرائے کے گھروں اور قانونی آباد کاری اور مدارس کے سروے ،مشکوک افراد کی نگرانی کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔اسکے علاوہ اسلام آباد پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائیگا۔اس مقصد کیلئے جدید رپورٹنگ رومز قائم کئے جائیں گے اور 22پولیس سٹیشنوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کیا جائیگا۔اسکے دیگر اقدامات میں سی پی او اور ایس ایس پی دفاتر میں آن لائن کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم کا قیام ہے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…