اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

ہوٹل میں ہلاک رابعہ کیس میں اہم پیش رفت، کالج انتظامیہ کا عجیب و غریب بیان ،حالات نے نیا موڑ لے لیا

datetime 30  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مال روڈ پر واقع فائیوسٹار ہوٹل کے کمرے سے مردہ حالت میں ملنے والی لڑکی کا معمہ حل نہ ہو سکا،پوسٹمارٹم مکمل ہونے کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی ،پولیس نے ہوٹل کے12ملازمین کو حراست میں لے کر بیان ریکارڈ کر لئے جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز مال روڈ پرو اقع فائیو سٹار ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی باٹا پور کی رہائشی رابعہ نصیر کامیو ہسپتال میں پوسٹمارٹم کیا گیا جس کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق رابعہ کے سر میں ایک گولی لگی ہے، رابعہ کے سر میں لگنے والی گولی کو نکال کر اسے فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق رابعہ کے پرس سے برآمد ہونے والی گولی اور سر سے نکالی گئی گولی کو میچ کیا جائے گا۔لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے۔ ہوٹل میں دوران تفتیش ملنے والے شواہد بھی فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق رابعہ نے خود کشی کی ہے یا اس کو قتل کیاگیا ہے اس کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا، فرانزک رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ہوٹل کے 12ملازمین سے تفتیش کی ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق رابعہ کے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے بھی درخواست دیدی گئی ہے ۔ ایک نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رابعہ کے پاس پستو ل اور 28راؤنڈ تھے ۔ ایک میگزین پستول کے اندر جبکہ ایک میگزین رابعہ کے پرس میں موجود تھا ۔ایف آئی آر میں رابعہ کو کنیرڈ کالج کی طالبہ بتایا گیا ہے جبکہ وہ وہاں زیر تعلیم ہی نہیں تھی ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سخت سیکورٹی کے باوجود اسلحہ ہوٹل کے اندر کیسے گیا ،ان خطوط پر بھی تفتیش شروع کردی ہے



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…