ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ، فائرنگ ،آنسو گیس ،پیلٹ شیلنگ کا استعمال،درجنوں زخمی

datetime 30  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے پر امن مظاہرین کیخلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 100سے زائد مزید بیگناہ شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لوگوں نے حالیہ انتفادہ کے دوران نہتے کشمیریوں کے بڑھتے ہوئے قتل عام کے خلاف سرینگر، بڈگام، گاندر بل، لولاب، کپواڑہ، تریہگام، کرالہ پورہ، ہندواڑہ، رفیع آباد، ٹنگمرگ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، اسلام آباد، بیج بہاڑہ، کھڈونی، قائموہ، کولگام، پلوامہ، کاکپورہ، پامپور، اونتی پورہ، ترال ، شوپیاں اور دیگر علاقوں میں زبردست مظاہرے کیے۔ یا د رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انتفادہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد شروع ہوا تھا اور پر امن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ ، پیلٹ اور آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث اب تک 56 بے گناہ کشمیری شہید جبکہ پانچ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے ۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کے علاوہ آنسو گیس اور پیلٹ شیلنگ کا بے دریغ استعمال کیا جس سے 100سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ بہت سے زخمیوں کو انتہائی نازک حالت میں مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ بھارتی فورسز نے ہسپتالوں پر بھی شیلنک کی۔ مظاہرین نے سرینگر کے علاقے سونہ وار میں قائم اقوام متحدہ کے مبصرین دفتر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک یادداشت پیش کرنا چاہی تاہم جونہی مظاہرین یہاں پہنچے تو بھارتی فورسز نے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کر کے انہیں منتشر کر دیا۔ بھارتی فورسز نے سرینگر کے کئی علاقوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیپر گیس کا بھی استعمال کیا جس کے باعث ان علاقوں کے لوگوں خاص طور پر معمر افراد اور چھاتی کے انفیکشن میں مبتلا افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو مارا پیٹا اور گھریلو اشیا ء کی توڑ پھوڑ کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…