پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

انڈونیشیا میں گرفتارذوالفقار علی کے اہل خانہ کے گھر عید کا سماں ، خوشی کے نعرے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) انڈونیشیا میں پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزائے موت معطل ہونے پر اہل خانہ کے گھر دوسرے روز بھی عید کا سماں رہا ، خوشی کے نعرے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے جاری رہے جبکہ مبارکباد دینے والوں کا بھی تانتا بندھا رہا ۔تفصیلات کے مطابق روزگار کے سلسلے میں انڈونیشیا جانیوالے لاہور کے ذوالفقار علی کو2004ء میں منشیات ا سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ عدالت نے سزائے موت سنادی ، ذوالفقار علی سمیت 14افراد کو جمعرات کے روز سزائے موت دی جانی تھی۔ذوالفقار علی کے اہلخانہ کسی معجزے کے منتظر تھے اور پھر دعائیں قبول ہوگئیں ۔ سزا ٹل جانے کی نوید آ گئیجس کے باعث اہل خانہ کے چہروں پر چھائے غم کی جگہ خوشی نے لے لی ،دکھ کے آنسو خوشی کے آنسوبن گئے ۔سزا معطل ہونے کی خبر پرمغل پورہ میں ذوالفقار علی کے گھر پر دوسرے روز بھی عید کا سماں رہا ، رشتے دار،دوست ،اہل محلہ جس نے سنا مبارک باد دینے پہنچا ،مٹھائیاں بانٹی گئیں، ہر چہرے پر خوشی ہے۔اہل خانہ پرامید ہیں کہ سزا معطل ہونے کا معجزہ ہوا ہے توذوالفقار علی کو جلد رہائی بھی ملے گی۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…