پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

فتح اللہ گولن کے پاک ترک سکولوں کی بندش،خیبرپختونخواحکومت نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخواکے وزیر قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ پاک ترک انٹرنیشنل سکول پشاور کا صوبے میں فروغ تعلیم میں اہم کردار ہے جس کی بندش یہاں کے عوام کے لئے تعلیمی نقصان کاباعث ہوگی اسلئے مذکورہ ادارے کی بندش رکوانے کیلئے ہر سطح پر کوششیں کی جائیں گی۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز پشاور میں پاک ترک انٹرنیشنل سکول کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوامیں تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں اور صوبائی حکومت کی بھی اولین کوشش ہے کہ اس اہم شعبہ کو جدیدتقاضوں اور عوامی امنگوں کے مطابق بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں پاک ترک انٹرنیشنل سکول بہترین تعلیمی نظام کاحامل ایک مثالی ادارہ ہے جس سے فاٹا اور خیبر پختونخواکے عوام معیاری تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس معاملہ کو حکومتی اور سفارتی سطح پر اٹھایا جائیگا اور وزیر اعلیٰ ٰخیبر پختونخوا پرویز خٹک کے نوٹس میں بھی یہ بات لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی خواہش ہے کہ پاک ترک انٹرنیشنل سکولوں کا دائرہ کارصوبے کے دیگر اضلاع تک بھی پھیلایا جائے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…