اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مراد علی شاہ وزیراعلی سندھ منتخب،تحریک انصاف کے امیدوار نے کتنے ووٹ حاصل کئے؟تفصیلات جاری

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ سندھ کے27 ویں وزیر اعلی منتخب ہوگئے ہیں۔وہ سید قائم علی شاہ کے استعفے کے بعد وزیر اعلی منتخب ہوئے ہیں۔نئے وزیر اعلی سندھ کے انتخاب کیلئے جمعہ کوسندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے شروع ہوتے ہی اسپیکر آغا سراج درانی نے ایوان کے نمائندوں کو خوش آمدید کہنے کے بعد ایوان کے دروازے بند کرنے کا حکم دیا۔قائد ایوان کیلئے پیپلز پارٹی کے سید مرادعلی شاہ کا مقابلہ پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان سے تھا، سید مراد علی شاہ نے 88جبکہ خرم شیر زمان نے 3ووٹ حاصل کیے ہیں۔قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اسمبلی ممبران کو ووٹنگ کیلئے ناموں سے پکارا کیا گیا، مراد علی شاہ سیہون سے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ناموں کے اعلان کے بعد ہر ایک اسمبلی ممبر نے علیحدہ علیحدہ ووٹ کاسٹ کیا، اسمبلی ممبران نے اپنا اسمبلی کارڈ دکھا کر قائد ایوان کے امیدوار کو ووٹ دیا۔قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چار ارکان شرجیل انعام میمن، اویس مظفر ٹپی، نوشہرو فیروز سے منتخب دوسرے مراد علی شاہ اور نادرمگسی اسمبلی میں موجود نہیں تھے۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کوواضح اکثریت حاصل ہے جبکہ ن لیگ کی سید مراد علی شاہ کو خاموش حمایت حاصل تھی۔سید مراد علی شاہ کے قائد ایوان منتخب ہونے سے پہلے سید قائم علی شاہ نے قیادت کے کہنے پر 27جولائی کو عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ نے وزیر اعلی سندھ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، ایم کیو ایم کے رؤف صدیقی کو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ہدایت پر جیل سے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کیلئے اسمبلی لایا گیا تھا، مراد علی شاہ نے رؤف صدیقی کی خیریت بھی دریافت کی۔سید مراد علی شاہ کے والد سید عبداللہ شاہ بھی سندھ کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں، سید مراد علی شاہ وہ پہلے وزیر اعلی بن گئے ہیں جن کے والد بھی اس منصب پر فائز رہے ہیں۔۔نومنتخب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ 1937 میں سندھ کی ممبئی سے علیحدگی کے بعد سندھ کے 32 ویں اور 1947 میں قیام پاکستان کے بعد سندھ کے 27 ویں وزیراعلی ہیں۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…