جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدارتی امیدوار کیخلاف  ہالی ووڈکے اداکار میدان میں کود پڑے

datetime 29  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اداکار بھی میدان میں آگئے۔ امریکا میں 100 کے قریب اداکاروں اور گلوکاروں نے ٹرمپ کے خلاف ایک آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ان فنکاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایک نفرت انگیز نظریے کو فروغ دے رہے ہیں۔ آن لائن جاری کی جانے والی اپیل میں کہا گیا ہے، ’ہم ان لاکھوں امریکیوں کا ساتھ دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں جو ریپبلکن پارٹی کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینا چاہتے ہیں۔اپیل میں مزید کہا گیا ہے، ’ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم لوگوں کی توجہ دلائیں کہ ٹرمپ کے صدر بننے کی صورت میں امریکا کو کیا کیا خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ان ہالی ووڈ اداکاروں میں کیری واشنگٹن، جولیانے مور، پیٹریشیا آرکیٹ، جین فونڈا اور ووڈی ہیرلسن جبکہ گلوکاروں میں رسل سمسن، مشل سٹپ اور ڈی جے اسپوکی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…