لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کالم نگار اوریا مقبول جان نے کہاہے کہ ’ماسوکیزم ‘ایک خاص قسم کی عورتوں کی بیماری ہوتی ہے ،اس میں عورتوں کو مارنے پر سکون ملتاہے ،جب انہیں کوئی مارتاہے تو انہیں لذت حاصل ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگاراوریا مقبول جا ن کا کہناتھا کہ جینسن ایک آدمی تھا جس وقت 9/11کا واقعہ پیش آیا یہ اس وقت مصر میں فارن آفس میں ہوتا تھا ،اس نے کہانی تراشی کہ میں نے وہاں مسلمانوں کو 9/11پرخوشی مناتے ہوئے دیکھا ۔
اس نے ایک جعلی نام سے بلاگ لکھنا شروع کیا اور بلاگ کا نام تھا’ کاونٹر جہادالزم‘ اور وہ یہ کہتاہے کہ مسلمانوں کے ساتھ ہم ہمیشہ کیلئے جنگ عظیم میں ہیں ،باقی جنگیں ختم ہو چکی ہیں ، یہ جنگ چل رہی ہے ،1930میں یہودیوں کا ہمارے اوپر جو خوف تھاوہ بہت کم تھا لیکن یہ مسلمانوں زیادہ ہے ،وہ کہتاہے کہ ’وائٹ میسوکیزم‘ جو ہے یہ ختم ہو نا چاہیے۔اوریا مقبول جان نے ’ماسو کیزم‘کی تشریح کرتے ہوئے کہا کہ یہ عورتوں کی خاص بیماری ہے اس میں عورتوں کو مارنے پر سکون ملتاہے ،کسی کو تکلیف دے کر لذت حاصل کرنا،چغتائی کا خوبصورت افسانہ ہے ،جس میں ایک عورت کو اس کا میاں مارتاہے تو اسے اچھا لگتاہے اور دوسری کو دکھاتی ہے ،جبکہ دوسری کا میاں بڑا شریف ہو تاہے۔
’’عورتیں مار کھا کر لطف اندوز ہوتی ہیں‘‘ سینئر تجزیہ نگار کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں