بنوں (آئی این پی ) تعلیمی بورڈ بنوں نے ایف اے ،ایف ایس سی کے نتائج کا اعلان کر دیاگورنمنٹ گرلز کالج بنوں کی طالبہ جاویریہ شاہ نے 979نمبرات لے کر پہلی ،ڈگری کالج نمبر 2بنوں کے طالب علم عثمان ظہیر نے 978نمبرات لے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج منڈان کی طالبہ سحرش گل نے 976نمبرات لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ڈگری 2نے ٹاپ 20پوزیشنوں میں 16پوزیشنیں حاصل کر لی تعلیمی بورڈ بنوں کے کمپلیکس ہال میں ایک پر وقار تقریب زیر صدارت سیکرٹری بورڈ راج محمد خان منعقد ہوا تقریب کی مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے زرین ضیاء4 تھیں کنٹرولر تعلیمی بورڈ بنوں حیدر زمان وزیر نے ایف اے ایف ایس سی کے سال 2016کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ، ایف ایس سی کے پری میڈیکل گروپ میں ٹوٹل 3979طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں 3691طلباء و طالبات کامیاب قرار پائے نتیجہ 92فیصدرہا مجموعی پوزیشن لینے والوں میں پری میڈیکل گروپ میں 2426طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں 2160طلباء و طالبات کامیاب قرار پائے نتیجہ 89فیصد رہا آرٹس گروپ میں 6909 طلباء و طالبات شریک ہوئے جن میں 4989طلباء4 و طالبات کامیاب قرار پائے نتیجہ 72فیصد رہا جنرل سائنس گروپ میں 389طلباء و طالبات شریک ہوئے جن میں 342کامیاب قرار پائے نتیجہ 87فیصدر ہا مجموعی طور پر 13703طلباء4 وطالبات شریک ہوئے جن میں 11179طلباء و طالبات کامیاب قرار پائے نتیجہ 81فیصد رہا پری میڈیکل گروپ میں گورنمنٹ گرلز کالج بنوں کی طالبہ جاویریہ شاہ رول نمبر 26093نے 979نمبرات لے کر پہلی ،ڈگری کالج نمبر 2بنوں کے طالب علم سید عثمان ظہیر رول نمبر 27744نے 978نمبرات لے کر دوسری ،گورنمنٹ گرلز کالج منڈان بنوں کی طالبہ سحرش گل رول نمبر 26452نمبرات لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی پری انجینئرنگ گروپ میں ڈگری کالج نمبر 2بنوں کے طالب علم محمد سفیان رول نمبر 32440نے 960نمبرات لے کر پہلی ،اسی کالج کے طالب علم شبیر احمد رول نمبر 32459نے 955نمبرات لے کر دوسری ،جبکہ اسی کالج کے طالب علم محمد اصف خان رول نمبر 32436نے 948نمبرات لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی اسی طرح آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز کالج بنوں کی طالبہ حدیجہ رحمت رول نمبر 37321نے 892نمبرات لے کر پہلی ،گرلز کالج غوریوالہ کی طالبہ زاہدہ علی رول نمبر 37425نے 887نمبرات لے کر دوسری ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کے طالب علم اسماعیل رول نمبر 42453نے 868نمبر ات لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
ایف اے، ایف ایس سی کے نتائج کا اعلان ، کون جیتا ،لڑکے یا لڑکیاں؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































