بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

’’خواتین پر تشدد‘‘ حکومت نے کمر کس لی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 28  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین پر ہونیوالے جنسی تشدد اور آگ لگانے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے انسانی حقوق کمیشن نے بڑے پیمانے پر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے منظور کئے گئے انسانی حقوق کے ایکشن پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔ وزیراعظم کی طرف سے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے 750 ملین مختص کردیئے گئے ۔ وزارت انسانی حقوق کی دستاویزات کے مطابق 750 ملین میں سے 400 ملین انسانی حقوق سے متعلق آگاہی مہم پر خرچ کئے جائینگے جبکہ سو ملین مفت قانونی سہولت فراہم کرنے کیلئے استعمال کئے جائیں گے ۔ وزارت انسانی حقوق نے یہ اقدامات ملک میں خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کیلئے کئے گئے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بارہ ماہ میں 143 خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات ہوئے 939 خواتین پر جنسی تشدد کیا گیا 279 خواتین کو گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑا 833 خواتین کو اغواء کرلیا گیا اور 777 خواتین نے حالات سے تنگ آکر خود کشی کرلی اس طرح وزارت حقوق نے 30 مئی 2016ء کو مری کے علاقے اپر دیول میں زندہ جلانے کا نوٹس لیا۔
علاوہ ازیں 29مئی 2016ء کو زینت نامی لڑکی لاہور میں بے دردی سے قتل کردیا گیا سیالکوٹ میں بھی بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی بہن انم مسیح کو قتل کیا سولہ جون کو گوجرانوالہ میں والدین کے منع کرنے کے باوجود شادی کرنے والے مقدس کو مار دیا گیا اور گوجرانوالہ میں ہی 23سالہ نگینہ کو قتل کیا گیا ان تمام واقعات کے بعد وزارت انسانی حقوق نے خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات تیز کردیئے ہیں وزارت انسانی حقوق کی طرف سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بتایا گیا ہے ک خواتین کے تحفظ کے لئے نئے کرائسس سنٹر بنائے جارہے ہیں اور خواتین سے متعلق تمام امتیازی قوانین کا جائزہ لیا جارہا ہے آئین کے آرٹیکل 149 کے تحت خواتین کے تحفظ کویقینی بنانے کے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں خواتین کے تحفظ کیلئے ہیلپ لائن 1099 قائم کیاجارہا ہے جہاں سے خواتین کو مفت قانونی سہولت فراہم کی جاسکے گی انسانی حقوق سے متعلق نیشنل ایکشن پلان کے ازخود نوٹس سے متعلق اختیار وسیع کردیا گیا ہے وزارت انسانی حقوق عوام میں انسانی حقوق کی آگاہی کیلئے ایک مہم بھی شروع کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خواتین کے تحفظ بارے آگاہ کیا جائے اس لئے میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی خدمات بھی لی جائینگی اس طرح بچوں کے تحفظ کے اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…