نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے کہا ہے جموں و کشمیر میں امن و امان درہم برہم کرنے کی پاکستانی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا بلکہ ان کوششوں کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر میں امن بحالی کی کوششوں کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور اس سلسلے میں بھارت کو خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جس کے بعد احتیاطی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ام و امان درہم برہم کرنے کی پاکستانی سازشوں کو کومیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ اکاس سروپ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم کے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے سخت بیان جاری کر دیا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے عزائم کو ناکام بنا دیا جائے گا اور قیامت تک بھی کشمیر پاکستان کو حاصل نہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کے لئے تیار ہے لیکن پاکستان کی جانب سے اعتماد کی بحالی کے لئے کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے مذاکرات کا سلسلہ روکنا پڑا ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی کشمیر پر مذاکرات کی بات آتی ہے تو پاکستان سہہ فریقی مذاکرات کا بگل دیتا ہے حالانکہ مسئلہ کشمپر پر صرف باہمی طور پر مذاکرات ہو سکتے ہیں اور وہ نتیجہ خیز بھی بنائے جا سکتے ہیں لیکن پاکستان کی طرف سے مکمل تعاون فراہم نہ ہونے کی وجہ سے بھارت کو مذاکرات کا سلسلہ روکنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پٹھانکوٹ حملے پر بھی بھارت کے ساتھ بھرپور تعاون نہیں کیا جس کی وجہ سے پٹھانکوٹ کی تحقیقات آگے نہیں بڑھ سکی ہیں ۔
پاکستان کی یہ سازش کبھی پو ری نہیں ہو نے دینگے بھارت نے پا کستان کو واضح پیغام دیدیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں