جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

کشمیریوں کی حمایت پر حمزہ علی عباسی کابندفیس بک پیج جب دوبارہ کھلا تو ۔۔۔۔! دِل جیت لئے

datetime 27  جولائی  2016 |

کراچی (این این آئی)حمزہ علی عباسی کے فیس بک پروفائل پر بین کو تین روز گزرنے کے بعد اٹھا لیا گیا ہے، تاہم پابندی ہو یا نہ ہو مگر پاکستانی اداکار کشمیر کے حوالے سے اپنی آواز اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔تین دن قبل حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا مزید تین دن کی پابندی عائد، کیا اب فیس بک ہمیں بتائے گی کہ کون دہشتگرد ہے کون نہیں۔فیس بک کی جانب سے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی انڈین فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے حوالے سے پوسٹس پر حمزہ علی عباسی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔اب اس پابندی کو اٹھا لیا گیا ہے اور اس کے اٹھتے ہی حمزہ علی عباسی نے فیس بک پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیا جس پر ان کا کہنا تھا ” ڈئیر فیس بک، پابندی اٹھانے کے لیے شکریہ، مارک زکربرگ اور مغرب ہمارے لیے یہ وضاحت کرنے کی کوشش کررہے ہین کہ کون دہشتگرد ہے کون نہیں۔ یا تو ہم غلاموں کی طرح ان سے اتفاق کریں کہ فلسطینی اور کشمیری دہشتگرد ہیں جبکہ اسرائیل اور انڈیا امن کے داعی ممالک ہیں، یا سچ کا ساتھ دیتے ہوئے بتائیں کہ بش ایک دہشت گرد ہے، بلیئر ایک دہشت گرد ہے، اسرائیل اور مودی حکومت دونوں دہشتگرد ہیں، کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوکر ان کے لیے بات کریں، کم از کم اتنا تو ہم کرسکتے ہیں۔اس سے قبل حمزہ علی عباسی کے اکا ؤنٹ کو برہان وانی کی حمایت میں اسٹیٹس لگانے پر بین کیا گیا تھا۔ایسا نظر آتا ہے کہ فیس بک پاکستانی اداکار کے اکاؤنٹ پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، اس واقعے سے قبل بھی کشمیر کے معاملے پر ان کی پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا تھا جس پر ان کا کہنا تھا یہ مضحکہ خیز ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کے علمبردار جارحیت کے متاثرین کے لیے آواز اٹھانے پر ایسے اقدام کررہے ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…