کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مہذب معاشروں میں پولیس کا دعویٰ خبر ہوسکتی ہے لیکن پاکستان میں نہیں۔ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ وسیم اختر نے ایسا کوئی بیان ریکارڈ کروایا ہے.انھوں نے کہا کہ ہمیں پولیس رپورٹ پر اعتبار نہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم تو خود سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے سانحہ 12 مئی کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتی آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت اب بھی اعلیٰ عدالتوں سے انصاف کی امید رکھتی ہے۔