اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے حج کرپشن کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سزا کے خلاف اپیل کر چکے ہیں ٗٹرائل کے دوران کسی کو مجرم قرار نہیں دیا جاسکتا ویسے بھی وہ تین سال 8 ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں ۔وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے 6 سال سزا سنائی ٗ وہ تین سال آٹھ ماہ سے زیادہ عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں ۔ سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کی جاچکی ہے ، ٹرائل جاری ہو تو کسی کو مجرم نہیں ٹھہرایا جا سکتا ۔ ان کو پراپیگنڈا کا نشانہ بنایا گیا ٗشواہد سے الزامات ثابت نہیں ہوتے اور ان کو امید ہے کہ وہ ان الزامات سے بری ہو جائیں گے اس لیے عدالت عظمی ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرکے ضمانت منظور کرے ۔