نارووال (این این آئی) پولیس نے جواء کھیلتے ہوئے (ن) لیگ کے وائس چیئر مین سمیت پا نچ افراد کوگرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلا ع پر پرانی کچہری کے قریب جواء کھیلا جا رہاہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر جواء کھیلتے ہوئے پانچ افرادخالد مسعود،محمد سرفراز،محمد شہباز ،محمد ارشداور عرفان الحق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان سے جوئے پر لگی رقم 90ہزار روپے اور تاش بھی برآمد کر لی ۔پولیس تھانہ سٹی نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 5/7/78قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔تھانہ سٹی انویسٹی گیشن آفیسرسب انسپکٹر محمد یونس نے بتایا کہ جواء کھیلنے والے ملزمان میں محکمہ مال کا گرداورخالد مسعود، پٹواری محمد سرفراز،پٹواری محمد شہباز،وائس چیئر مین یونین کونسل چندووال محمد ارشد (مسلم لیگ ن )ا ور عرفان الحق شامل ہیں،پولیس تھانہ سٹی نے قانونی کارروائی مکمل کر کے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا ہے۔