کراچی (این این آئی)عشرت العباد ایسا کام کرنے جارہے ہیں جس کا ریکارڈ شائد اس صدی میں کوئی بھی نہ توڑ سکے،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد جمعہ کو چھٹے وزیر اعلی سے حلف لیں گے جو ایک ریکارڈ ہے۔انہیں پورے ملک میں سب سے زیادہ 14برس7ماہ اور20 گورنر کے عہدے پر رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔دریں اثناء گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے بحیثیت گورنرجن وزرائے اعلیٰ سندھ سے حلف لیا۔ان میں ڈاکٹر ارباب غلام رحیم،عبدالقادر ہالیپوٹو،سیدقائم علی شاہ اور قربان علوی شامل ہیں۔سیدقائم علی شاہ سے انہوں نے دومرتبہ حلف لیا۔ڈاکٹر عشرت العبادخان جمعہ کوسید مراد علی شاہ سے بحیثیت وزیراعلیٰ حلف لیں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹرعشرت العبادخان 27دسمبر2002سے گورنرکے عہدے پر فائض ہیں۔