جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

قائم علی شاہ جاتے جاتے سب ہی کو لے ڈوبے

datetime 27  جولائی  2016 |

کراچی(این این آئی) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے وزیر اعلی کی حیثیت سے قائم علی شاہ کا استعفی منظور کرلیا ہے جس کے بعد سندھ کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قائم علی شاہ ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور صوبائی کابینہ میں شامل وزرا کے ہمراہ گورنر ہاس کراچی پہنچے جہاں انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو اپنا استعفی پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔دوسری جانب سندھ اسمبلی کے سیکریٹری نے وزیراعلی کیانتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت سندھ اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے 28جولائی کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ 29جولائی کو اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کا انتخاب عمل میں آئے گا۔پیپلزپارٹی نے قائم علی شاہ کی جگہ مراد علی شاہ کو سندھ کا نیا وزیراعلی نامزد کیا ہے جو اپنی کابینہ کے ہمراہ جمعہ کو ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاس میں ہوگی جہاں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان ان سے حلف لیں گے۔واضح رہے کہ قائم علی شاہ کو سندھ کا سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعلی رہنے کا اعزاز حاصل ہے، وہ 1988 سے 1990 تک صوبے کے وزیراعلی رہے ، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے 2008 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد انہیں وزیراعلی مقرر کیا اور 2013 کے عام انتخابات کے بعد بھی وہ اس ہی عہدے پر برقراررہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…