کراچی(نیوزڈیسک)نوازشریف اور زرداری نے بڑا مقصد حاصل کرلیا،اب عوام بھول جائیں،شیخ رشید نے خطرناک پیش گوئی کردی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری مرضی کا الیکشن کمیشن بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام ملک میں شفاف انتخابات کو بھول جائیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت پاناما لیکس کے معاملے سے نہیں بچ سکتی۔ شیخ رشید نے ایک بار پھر آنے والے دنوں کو ملکی تقدیر کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ 70 دنوں میں ملک میں اہم فیصلہ ہو گا۔