لاہور(نیوزڈیسک)انگلینڈ کیخلاف ون ڈے کرکٹ سیریز،ابتدائی سکواڈ کی فہرست تیار کرلی گئی،تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی ہے ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز کے ابتدائی اسکواڈ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں میں احسان عادل، انور علی، امام الحق ، بابر اعظم ، صہیب مقصود، جنید خان، شعیب ملک، عمر گل، محمد عرفان ، عماد وسیم، شرجیل خان اور حسن علی کے نام شامل ہیں۔