کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے سندھ اسمبلی میں رینجرز اختیارات کے حق میں قرارداد جمع کروادی ۔ قرارداد تحریک انصاف ارکان اسمبلی ثمر علی خان اور خرم شیر زمان نے جمع کروائی۔جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ رینجرز کو کراچی سمیت پورے صوبے میں فوری اختیارات دیئے جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کی وجہ سے قیام امن ممکن ہوا۔ رینجرز کو اختیارات میں توسیع پہلے ہوجاتی تو دہشت گردوں کو سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کی جرات نہ ہوتی۔ رہنماؤں نے صوبائی حکومت پر تنقید کی وہ چوہے بلی کا کھیل کھیل رہی ہے۔موجودہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے۔ نئے وزیر اعلی کی پہلی ترجیح امن ہونا چاہیئے۔