بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے مک مکا کر کے یہ کام کیا ہے ؟ بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی نے مک مکا کر کے الیکشن کمیشن کے ممبران کو تعینات کیا پاکستان میں شفاف انتخابات کا خواب ہی رہے گا سندھ کے فیصلے بیرون ملک بیٹھ کر کئے جا رہے ہیں سندھ کی عوام سائیں قائم علی شاہ کو یاد کریں گی ۔ان خیالات کا اظہار بدھ کو کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پانامہ لیکس اور کرپشن کرنے والوں نے پاکستان میں چوری کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ نواز شریف پانامہ لیکس سے بچ نہیں سکتے ۔
نواز شریف پانامہ لیکس سے خوف زدہ ہو کر دل کا علاج کروانے انگلینڈ گئے لیکن سینکڑوں کیمروں نے نواز شریف کے سرجن کا نہ نام بتا سکے اور نہ ہ دکھا سکے انہوں نے کہا کہ عمران خان ساری زندگی دھاندلی کے خلاف تحریک نہیں چلا سکتا بہت امید تھی اس دفعہ خود مختار اور آزاد الیکشن کمیشن کے اراکین کا انتخاب کیا جائے گا مگر مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی نے مک مکا کر کے اپنے ممبران تعینات کروا لئے ہیں اب پاکستان میں لوگ شفاف انتخابات کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں شفاف انتخابات کا خواب خواب ہی رہے گا ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 90 روز میں ملک میں نمایاں تبدیلی آنے والی ہے سندھ کی بدقسمتی سے سندھ کے فیصلے بیرون ممالک میں بیٹھ کر کئے جاتے ہیں لوگ قائم علی شاہ کے دور کو یاد کریں گے کیونکہ سندھ حکومت نے پرانے چیسز میں کینیڈین لکٹؐ لگا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹارگٹ کلر اور بھتہ خوروں کو سزا ضرور ملنی چاہئے اگر چور اور ڈاکوؤں کو سزا نہیں ملی تو ملک اور اداروں کا اللہ ہی حافظ ہے برطانیہ میں ڈرائیور کا بیٹا میئر بن سکتا ہے مگر کراچی میں ایم کیو ایم کا راہنما میئر نہیں بن سکتا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…