کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک)سرکاری کارپوریشنوں اور اداروں کے قرضوں میں سال کے دوران 45 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا سب سے زیادہ قرضے پی آئی اے نے لیئے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق خود مختار سرکاری اداروں اور کارپوریشنوں کے قرضوں کا مجمو عی حجم 678 ارب تک پہنچ گیا ہے، سال کے دوران پی آئی اے نے 18 ارب 40 کروڑ روپے کے لیے نئے قرضوں کے لیے لیئے، اور پی آئی اے کے کل قرضوں کا حجم 91 کروڑ 40لاکھ روپے ہو گی ہے۔پاکستان اسٹیل کے قرضے 2 ارب 50 روپے کے اضافے سے 43 ارب 20 کروڑ تک جا پہنچا ہے ،دونوں اداروں کو حکومت کی طرف سے ملنے والی اربوںروپے کی گرانٹ ان کے علاوہ ہے، جبکہ سال کے دوران واپڈا کے قرضوں میں 6ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔