اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

مکمل امن قائم ہو نے تک رینجرز کو کراچی ہی میں رکھا جائے، بڑی آواز بلند ہو گئی

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی بہتر صورت حال کے لیے رینجرز کا کردار انتہائی اہم رہا ہے ٗمکمل امن ہونے اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے جڑ سے خاتمے تک رینجرز کو کراچی ہی میں رکھا جائے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن رینجرز کی وجہ سے ہی بحال ہوا ہے اسلیے ان کا یہاں رہنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہمارے کچھ ہمسائیہ ممالک بلکہ بہت سی دیگر طاقتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں اور پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں لہٰذا ہمیں اپنی فوج اور دیگر اداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے بلکہ انہیں مضبوط کرنا چاہیے، گذشتہ روز کراچی میں ہمارے فوجی جوانوں پر ہونے والے حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کراچی جو کہ ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے میں دن دیہاڑے ایسا واقعہ ہو جانا نہایت افسوسناک ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بہت سے عناصر کراچی سمیت ملک بھر کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اسلئے ضروری ہے کہ کراچی میں مکمل امن تک رینجرز کو یہاں رکھا جائے ٗ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے میں پوری قوم پاکستانی فوج کے ساتھ ہے‘ کراچی واحد شہر ہے جہاں رینجرز کے اختیارات کو ہر بار متنازعہ بنا دیا جاتا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستانی عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو انکی خدمت کیلئے 2018ء تک کا مینڈیٹ دیا ہے ٗ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھاری مینڈیٹ دیکر ہماری قیادت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ٗ ہم عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے اور اپنی کارکردگی کو مزید بہتر سے بہتر بنائیں گے تاکہ 2018ء کے عام انتخابات میں عوام کے سامنے سرخرو ہو کر جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…